اردوکے رجحان سازنقاد،انشائیہ نگار اور شاعر ڈاکٹروزیرآغاکے صدسالہ یوم ولادت کی مناسبت سے آفاق ادب پاکستان کی جانب سے منعقدہ صدسالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارۂ تالیف وترجمہ پنجاب یونی ورسٹی لاہور کے ڈائریکٹرپروفیسرڈاکٹرزاہدمنیرعامرنے کہاکہ ڈاکٹروزیرآغا اپنے عہدکی پہچان تھے۔ انھوں نے انشائیے کو ایک تحریک بنایااور اپنے ادبی جریدے ”اوراق“ کے ذریعے غیرجانبدارانہ اور حقیقی روش تنقیدکو فروغ دیا۔وہ ادب میں جدید علوم کی آمیزش اور نئے سائنسی و سماجی تصورات کی مددسے ادب پاروں کی تعیین قدرکے قائل تھے اور انھوں نے اپنی تحریروں میں امتزاجی تنقیدکے اچھے نمونے پیش کیے |